پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور اقوام متحدہ یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور اقوام متحدہ  یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (دنیارپورٹ )پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور اقوام متحدہ یونیورسٹی کے مابین ‘انڈس اے آئی ویک 2026’ کے موقع پر مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

 شراکت داری کے تحت ’’GovAI‘‘ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے ، جس کا مقصد 2028 تک 10 لاکھ سے زائد پاکستانی سول اور سرکاری ملازمین کو مصنوعی ذہانت کی عملی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے ۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پاکستان کیلئے ایک قومی ترجیح ہے اور حکومت اسے سرکاری خدمات کو زیادہ تیز، سادہ اور منصفانہ بنانے کیلئے بروئے کار لائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں