ڈی ایچ او میں 8سروس کیڈر کی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری
اسلام آباد (ایس ایم زمان) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں آٹھ سروس کیڈر کی اسامیوں پر بھرتی کے قواعد کی منظوری دے دی ہے۔
ان میں اسٹیٹسٹیکل اسسٹنٹ (بی ایس-15)، ڈیٹا انٹری آپریٹر/ڈیٹا منیجر (بی ایس-14)، ٹرانسپورٹ سپروائزر (بی ایس-11)، لیڈی ہیلتھ سپروائزر (بی ایس-7)، فوگ مشین آپریٹر (بی ایس-5)، آیا (بی ایس-1) اور سینیٹری پٹرول (بی ایس-1) شامل ہیں۔