نامکمل منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائے، وزیر ہائوسنگ

نامکمل منصوبوں کو بر وقت  مکمل کیا جائے، وزیر ہائوسنگ

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے مارگلہ آرچرڈ کا دورہ کیا۔ ڈی ایچ اے اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے سینئر افسران نے استقبال کیا۔ ڈائریکٹر لینڈ سعد بن اسد نے پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی سرکاری ملازمین اور SCBAPممبران کو معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم اقدام ہے، انہوں نے نامکمل منصوبوں کو بر وقت تکمیل کیلئے احکامات جاری کئے۔ ہاؤسنگ اتھارٹی سرکاری ملازمین کو رہائشی سہولیات دینے کیلئے پر عزم رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں