صحت مند زندگی کیلئے سادہ معمولات اختیار کرنا ضروری ،ڈی ایچ او اسلام آباد

صحت مند زندگی کیلئے سادہ معمولات  اختیار کرنا ضروری ،ڈی ایچ او اسلام آباد

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں۔۔۔

 روزے کے ساتھ چھوٹی مگر مستقل عادات اپنا کر شہری اپنی صحت میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں صحت مند زندگی کیلئے پیچیدہ منصوبوں کے بجائے سادہ معمولات اختیار کرنا زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے ۔ پانی کا مناسب استعمال جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ توانائی کی سطح بہتر بناتا ہے ۔ روزانہ ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی، جیسے چہل قدمی یا سٹریچنگ، نہ صرف جسمانی طاقت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ ذہنی سکون اور موڈ کو بھی بہتر بناتی ہے ۔ معیاری اور پوری نیند جسم کی بحالی، قوتِ مدافعت اور مجموعی صحت کیلئے نہایت ضروری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں