ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآبادکا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ٹی ایچ کیو  ہسپتال قائدآبادکا اچانک دورہ

قائداباد(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآبادکا اچانک وزٹ کیا۔ اس موقع پرڈپٹی ایم ایس اورڈیوٹی ڈاکٹرز نرسز سٹاف موجود تھا ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد کے ڈپٹی ایم۔

ایس نے وزٹ کے دوران ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد کی ایمر جنسی ،آوٹ ڈور ،ان ڈورسروسز،نرسری گائنی وارڈز، ،میل فی میل وارڈز، سمیت ہسپتال کے تمام شعبہ جات اور ٹراما سینٹر قائدآبادکا بھی وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈپٹی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد کو ہدایت کی کہ ایمر جنسی ودیگر شعبہ جات میں استعمال ہونے والی میڈیسن کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اس موقع پرڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں