رمضان بازار سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی کا اہم ذریعہ

رمضان بازار سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی کا اہم ذریعہ

اشیاء کی قلت ناقابل برداشت ، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈی سی خانیوال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت خانیوال میں رمضان سہولت بازار شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کا اہم ذریعہ بن گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جا رہی ہے ، جہاں 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے جبکہ چینی 140 روپے فی کلو دستیاب ہے ۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے رمضان بازار کا دورہ کیا اور خریداروں سے فیڈبیک لیا۔ انہوں نے اشیاء کی کوالٹی اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کے کیمپس کا معائنہ بھی کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیاء کی قلت برداشت نہیں کی جائے گی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اوپن مارکیٹ میں سخت نگرانی جاری ہے اور پرائس مجسٹریٹس گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں