186 سے زائدڈکیتی چوری کیسز میں مطلوب 3 ملزم گرفتار

186 سے زائدڈکیتی چوری کیسز  میں مطلوب 3 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے نے سبزہ زار، نوانکوٹ، جنوبی چھاؤنی سے جرائم کی نصف سنچری کرنیوالے 3 ملزم گرفتار کر لئے ۔

ملزموں پر 186 سے زائد مقدمات درج ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم راہزنی گینگز کے سرغنہ ہیں، مختلف تھانوں کو مطلوب تھے گرفتار ملزم بدر 71، ندیم 55اور عمر دین پر 60 سے زائد چوری و ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں جن کو مزید قانونی کاررورائی کیلئے تھانہ سبزہ زار، نوانکوٹ اور جنوبی چھاؤنی کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں