قصبہ ودھن میں دریائے جہلم کے کٹاؤ کا اعلی سطح کا نوٹس

قصبہ ودھن میں دریائے جہلم کے کٹاؤ کا اعلی سطح کا نوٹس

قصبہ ودھن میں دریائے جہلم کے کٹاؤ کا اعلی سطح کا نوٹس دریا کنارے آباد مکینوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ملک صہیب بھرتھ

بھیرہ(نامہ نگار ) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ قصبہ ودھن میں ہونے والے دریائے جہلم کے کٹاؤ کا اعلی سطحی نوٹس لے کر وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وہ بھیرہ ہریس کلب کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا جہ عوام جے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور دریا کنارے آباد مکینوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ بھرتھ برادران کا مقصد عوام کی بلا تفریق خدمت ہے کٹاؤ کا اب مستقل حل نکالا جائے گا تاکہ عوام کے جان و مال اور زمینوں کو محفوظ بنایا جا سکے صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے موضع ودھن کے قبرستان کے قریب دریائے جہلم کے بائیں کنارے پر ہونے والے کٹاؤ کو روکنے کے لئے سپرنٹنڈنگ انجینئر اریگیشن سرکل ایل جے سی سرگودھا کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی یے کہ قبرستان کے قریب دریا کے کٹاؤ کو روکنے سے متعلق سکیم کی تازہ ترین فزیبلٹی سٹڈی/رپورٹ جلد از جلد فراہم کی جائے تاکہ ضروری اقدامات عمل میں لائے جا سکیں مراسلہ میں چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور انچارج ڈی ڈی ایم اے سرگودھا کو کہا گیا ہے کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر بروقت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر جے فوری نوٹس کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دریائی کٹاؤ کے مسئلہ کا مستقل اور مؤثر حل فوری نکالا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں