ماہ صیام میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھا جائے ، بلال یاسین

ماہ صیام میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کو  فعال رکھا جائے ، بلال یاسین

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا پنجاب صاف پانی اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ،محکمانہ امور بارے اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال رکھا جائے ۔، صاف پانی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، رواں برس طے شدہ مدت تک صاف پانی فراہمی کے منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جائیگی۔صاف پانی فراہمی کیلئے مختلف ماڈلز پر بھی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مختلف اضلاع کو ڈیمز اور باٹلنگ پلانٹس کے ذریعے صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں