رمضان بڑے منافع خور بے لگام چھوٹے دوکانداروں کی شامت

رمضان بڑے منافع خور بے لگام چھوٹے دوکانداروں کی شامت

آلو، پیاز ،ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں دس روپے سے تیس روپے تک اضافہ اول درجہ سیب ساڑھے تین سو روپے سے بڑھ کر ساڑھے چار سو روپے کا ہو گیا ایرانی کچھور چھ سو روپے سے بڑھ کر آٹھ سو روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ، کیلا ،کینو،کجھور بھی مہنگے ،چھوٹے دکانداروں کے خلاف کارروائی کر کے حکام کو رام کیا جا رہا

سرگودھا(نعیم فیص سے )رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی سرگودھا میں بڑے منافع خور بے لگام جبکہ انتظامیہ نے چھوٹے دوکانداروں کے خلاف کارروائی کر کے سرکاری ریکارڈ کا پیٹ بھر کر صوبائی حکام کو را م کرنا شروع کر دیا ، رمضان المبارک کے پہلے ہی روز آلو، پیاز ،ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں دس روپے سے تیس روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ پھلوں میں اول درجہ سیب ساڑھے تین سو روپے سے بڑھ کر ساڑھے چار سو روپے ،کیلا 120روپے درجن سے بڑھ کر 240روپے درجن ،امرو د100روپے سے بڑھ کر 200روپے کلو،انار 300روپے سے بڑھ کر 600روپے ،اورکینو جو کہ یہاں کی مقامی فصل ہے اس کی قیمت بھی 150روپے فی درجن سے بڑھ کر 300سے 350روپے فی درجن تک پہنچ چکی ہے ،اسی طرح ایرانی کچھور چھ سو روپے سے بڑھ کر آٹھ سو روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے ،اوراس کے ساتھ ساتھ چاول ،دالوں،بیسن اور گوشت کی قیمتوں میں بھی 50روپے سے 100روپے تک اضافہ کی وجہ سے صارفین کی قوت خرید متاثر ہوئی ، اور وہ چکرا کر رہ گئے ،جبکہ انتظامیہ نے مہنگائی کے خلاف جو آپریشن شروع کیا وہ بڑاے گرانفروشوں کی بجائے چھوٹے دوکاندار تک محدود رہا، پرچون دوکانداروں کاکہنا تھا کہ جس قیمت پر وہ اشیاء لائے ہیں اس پر دس فیصد جائز منافع کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں، انتظامیہ دوکانداروں پر سختی کی بجائے ذمہ دار ہول سیلر ز/آڑھتیوں کو پکڑیں،تو اشیاء سستی ہو سکتی ہیں، صارفین کاکہنا تھا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ چھابڑی والوں کو پکڑ کر انہیں آڑھتی بنا کر مقدمات درج کروا کر حکام بالا کو ایکشن کی رپورٹ تو کر دی جاتی ہے مگر انتظامیہ اپنی ہی مقرر کردہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل طور پرناکام ہے ،دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کھلی مارکیٹوں میں بھی مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں