پنجاب میں منشیات سمگلنگ ناکام، 43 کلوگرام چرس برآمد
لاہور (خبر نگار )پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاعات پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکرکارروائی کے دوران 43 کلو چرس برآمد کر لی جسکی مالیت تقریباً 13 ملین روپے بتائی جا رہی ہے ۔
فورس کواطلاع ملی کہ ضلع صوابی سے دریائے سندھ کے راستے کشتیوں کے ذریعے چرس پنجاب منتقل کی جا رہی ہے جس پر منشیات کو ضبط کر لیا گیا ۔جبکہ سمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث کرداروں تک رسائی کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔