سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ڈاکٹرزبیر شیخ کو ٹیکنیکل ایڈوائزر مقرر کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے وفد نے یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ سے ملاقات کی۔۔۔
ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور ٹیکنیکل امور میں بہتری کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ڈاکٹر زبیر احمد شیخ کو ادارے کا ٹیکنیکل ایڈوائزر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔وفد سے ملاقات کے موقع پر صدر اور وی سی ڈاکٹرزبیر شیخ نے محمد علی جناح یونیورسٹی کی جانب سے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملازمین کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور کارپوریٹ اسپانسرشپ کا اعلان بھی کیا۔