میوہسپتال عملے کو ہراساں کرنیوالا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
لاہور( این این آئی)گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے میو ہسپتال کے عملے کو ہراساں کرنے والا جعلی پولیس والا گرفتارکرلیاگیا ۔
ملزم پولیس یونیفارم کا اپر پہن کر ہسپتال کے گارڈ کو ہراساں کر رہا تھا۔ملزم نے محکمہ پولیس کے جونیئر کلرک کا جعلی کارڈ بنا رکھا تھا۔انچارج چوکی میو ہسپتال سب انسپکٹر نصیر نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔