راولپنڈی پولیس رمضان پیکیج، سی ٹی پی شہدا کے خاندانوں کو راشن بیگزتقسیم
راولپنڈی (اے پی پی) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایت پر سی ٹی پی میں دوران ملازمت شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کو رمضان پیکیج کے تحت راشن بیگز تقسیم کئے گئے۔۔۔
ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک افسران شہدا کے گھروں میں جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہدا کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔ انہوں نے اس دوران رمضان پیکیج دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں جو کہ ہمارے اصل ہیروز ہیں۔