رمضان میں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دینگے،ڈی سی اسلام آباد

رمضان میں شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دینگے،ڈی سی اسلام آباد

سستے بازاروں میں وافر اشیا موجود، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہروقت موجود ہونگے

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت کے رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ معیاری چکن، کریانہ، تازہ سبزیوں اور پھلوں کی حکومتی قیمت پر فراہمی جاری ہے۔ ڈی سی عرفان میمن نے بتایا کہ شہر بھر میں مجموعی طور پر 7رمضان بازار لگائے گئے ہیں، ہر رمضان بازار کے انتظامات کی ذمہ داری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو سونپی گئی ہے، رمضان بازار میں سٹاک کی کمی، حکومتی قیمتوں پر عمل درآمد اے سی کی ذمہ داری ہو گی، بازار میں ہمہ وقت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود ہونگے، شہری کسی بھی قسم کی شکایت فی الفور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے علم میں لا سکتے ہیں، ڈی سی نے کہا کہ تمام بازاروں میں کیش لیس سسٹم کے حوالے سے اقدامات بھی کیے گئے ہیں، بازاروں میں پارکنگ، سکیورٹی، صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے، اشیائے خوردونوش پر حکومتی ریلیف کو ہر صورت شہریوں تک پہنچایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں