نرخنامے نہ لگانے کا نوٹس، ذخیرہ اندوزی پرکارروائی کا حکم

نرخنامے نہ لگانے کا نوٹس، ذخیرہ اندوزی پرکارروائی کا حکم

دکاندار ریٹ لسٹیں نمایاں آویزاں کریں، ڈی سیز عملدرآمد کرائیں:چیف سیکرٹری

لاہور (صباح نیوز)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے لاہور، فیصل آباد ، بہاولنگر سمیت بعض اضلاع میں دکانوں پر سرکاری نرخنامے نمایاں طور پر آویزاں نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ریٹ لسٹیں ہر صورت نمایاں آویزاں کی جائیں اور اس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔چیف سیکرٹری کی زیر صدارت پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا ۔سبزیوں، پھلوں، آٹا، چینی، گھی سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ تمام ڈویژنل کمشنرز سے پرائس کنٹرول اقدامات پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کر لی گئی۔ چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنرز اشیائے خورونوش کے نرخ خود مقرر کرتے ہیں، لہٰذاان پر عملدرآمد بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنرز ذخیرہ اندوزوں کیخلاف فوری سخت کارروائی کریں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔اجلاس میں سیکرٹری فوڈ سیفٹی، ڈی جی فوڈ ، ڈی جی پیرا سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک پرشریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں