ریجن کے ٹاپ ون منشیات ڈیلرکا خاتمہ ‘عوام کاخیرمقدم

ریجن کے ٹاپ ون منشیات ڈیلرکا خاتمہ ‘عوام کاخیرمقدم

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجن کے ٹاپ ون منشیات ڈیلرساجد عرف ساجوخاں کے خاتمے پر وزیرآباد کی عوام کا تاریخی خیرمقدم سی پی او کو بھرپور خراجِ تحسین۔

ریجن بھر میں منشیات فروشی کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ٹاپ ون منشیات ڈیلر کے خاتمے پر وزیرآباد کی مختلف شہری تنظیموں نے سی پی او آفس آمد پر سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور منشیات کے ناسور کے خلاف کامیاب کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سول سوسائٹی، تاجر برادری، صحافیوں، امن کمیٹی کے اراکین اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور منشیات کے خلاف جاری مہم کو سراہتے ہوئے شہریوں نے سی پی او کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔شہری نمائندگان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں اور وہ گوجرانوالہ پولیس کے ساتھ ہر سطح پر تعاون جاری رکھیں گے ۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹرسردارغیاث گل خان نے کہا کہ منشیات فروش عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں