فیروز پور روڈ پر تجاوزات غیر قانونی پارکنگ ہٹانے کی ہدایت

 فیروز پور روڈ پر تجاوزات غیر قانونی پارکنگ ہٹانے کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیروز پور روڈ، جنرل ہسپتال، خیابان جناح ، چونگی امر سدھو تا کلمہ چوک فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔

 نیسپاک ٹیم کو جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور گلاب دیوی ہسپتال کے باہر ری ماڈلنگ کا ڈیزائن بنانے ، فیروز پور روڈ پر املاک کے باہر تجاوزات ختم کرنے اور فساڈ اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کرتے کہا ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر تجاوزات و ناجائز پارکنگ ختم کروائی جائے ۔ ڈی جی نے خیابان جناح پرجنکشن کے اطراف سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ بعدازاں مین بلیوارڈ گارڈن ٹاؤن اور خورشید قصوری روڈ کا بھی دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں