پولیس مقابلے ‘5ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

 پولیس مقابلے ‘5ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے پانچ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم وقاص ابراہیم پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہا تھا کہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اسی تھانے کی حدود میں ایک اور کارروائی کے دوران راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزم معصوم حسین کو بھی پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہا تھا کہ کھمبے سے ٹکرا گیا۔ اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔تھانہ سٹی کامونکی کے علاقے میں پولیس ناکہ بندی کے دوران ریکارڈ یافتہ منشیات فروش حمیر عرف عدیل فرار ہوتے ہوئے بجلی کے پول سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1440 گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ دھلے پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک ریکارڈ یافتہ ملزم عظیم عرف قاضی کو گرفتار کیا جو فرار ہوتے ہوئے بجلی کے پول سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں