فوڈ پوائنٹ یونٹس ‘سپلائرز کی چیکنگ‘31کوجرمانہ

فوڈ پوائنٹ یونٹس ‘سپلائرز کی چیکنگ‘31کوجرمانہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مشن،ہر افطار غذائیت سے بھرپور،ہر سحر معیاری ،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حکم پر رمضان المبارک میں فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کا ایکشن پلان تیار،

سحر وافطار پوائنٹس کی چیکنگ کی جائے گی،سحر و افطار فراہم کرنے والے پکوان سنٹرز، فوڈ پوائنٹس پر ہینڈلرز کی ٹریننگ جاری ہے ،کامونکی، چن دا قلعہ، واھنڈو، دال بازار، سہولت بازار، اعوان چوک، عالم چوک، کچی فتومنڈ میٹ مارکیٹ میں 300فوڈ ہینڈلرز کی ٹریننگ مکمل کرلی گئی،192فوڈ پوائنٹس یونٹس اور سپلائرز کی چیکنگ کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر 31کو 3لاکھ 80ہزار کے جرمانے عائد اور 1مقدمہ درج کرادیا گیا، تفصیلات میں بتایا گیا کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کو نکیل ڈالنے کے لئے سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ،ٹیمیں 3شفٹوں میں ضلع بھر میں موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کو یقینی بنائیں گی، افطار کے اوقات میں گلی محلوں میں موجود فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ہر صورت یقینی بنائی جارہی ہے ، ناقص اجزا سے فرائنگ اور تیاری کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے ، فروخت کیلئے تیار اشیا خورونوش کو بغیر ڈھانپے رکھنا ممنوع ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں