رمضان شروع ہوتے ہی کجھور کی قیمتیں آسمان پر خریداروں کی مشکلات میں اضافہ

رمضان شروع ہوتے ہی کجھور کی قیمتیں آسمان پر خریداروں کی مشکلات میں اضافہ

مقامی کھجور 340روپے میں فروخت ہو رہی تھی‘ وہ 520روپے کلو دستیاب‘ چاکلیٹ 550روپے ‘بصرا650،اصیل900 روپے کلوہوگئی‘ انتظامیہ نوٹس لے ، کھجور سستی ہونی چاہیے :شہری

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)رمضان المبار ک میں افطار کے وقت کھجور ہر کسی کے دستر خوان کی زینت ہوتی ہے ۔ماہ صیام میں اس کی فروخت میں اضافے کیساتھ قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ ماہ صیام میں سب سے زیادہ بکنے والا آئٹم ہے کھجور جس کی وافر مقدار بازاروں میں دستیاب ہے ،بازاروں میں مقامی کھجور کیساتھ ساتھ غیر ملکی کھجور بھی فروخت ہو رہی ہے ،جس میں ایرانی ،مضافاتی ، چاکلیٹ ،بصرا،امبر ،عجوہ شامل ہیں۔کھجوروں کی مانگ میں اضافہ کیساتھ دکانداروں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔رمضان سے قبل مقامی کھجور 340روپے میں فروخت ہو رہی تھی اب وہ 520روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے ،اسی طرح چاکلیٹ 550روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے ،بصرا650روپے فی کلو، اصیل 900 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی نعمتوں میں سے کھجور بھی ایک نعمت ہے لیکن دکانداروں نے اس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جو کہ ناانصافی ہے ،افطاری کیلئے کھجور کی خریداری کرتے ہیں کیونکہ یہ سنت نبوی ہے ۔اس لیے اس کی قیمتوں میں کمی ہو نی چاہیے ،دکاندار کہتے ہیں کہ انہیں منڈی سے ہی مہنگے داموں کھجور ملتی ہے وہ کسی طرح قیمتوں میں کمی کر سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں