اوقاف بورڈ کا ایجنڈے پراجلاس،اہم اقدامات منظور

اوقاف بورڈ کا ایجنڈے پراجلاس،اہم اقدامات منظور

کیش باکسز پر ہاتھ صاف کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ،صوبائی وزیر

لاہور(سیاسی نمائندہ،خبر نگار)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چودھری شافع حسین کی زیر صدارت اوقاف بورڈکااجلاس ہوا ،12نکاتی ایجنڈے پر غور ،بورڈ نے ڈائریکٹر فنانس کی اسامی بحالی ، ڈائریکٹر ایگریکلچر لیز اینڈ ڈویلپمنٹ کی پوسٹ تخلیق کرنے ،ایڈمنسٹریٹرز اسامیوں پر بھرتیوں، اوقاف آرگنائزیشن ملازمین کیلئے 20 فیصد الاؤنس ،کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع ،جامعہ ہجویریہ کے طلبا کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کیلئے لمز،پنجاب،یو ایم ٹی و دیگر یونیورسٹیوں سے معاہدوں ،وظائف، تقریبات کے سالانہ کیلنڈر، ماہ رمضان میں ایونٹس کرانے ،عرصہ سے خالی 60 اسامیوں کے خاتمے اوربعض انتظامی و مالیاتی امور کی منظوری دی گئی ۔ صوبائی وزیر نے خطاب میں کہا محکمہ اوقاف کوکرپشن سے پاک کرنا میرا عزم ہے ۔سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے محکمانہ آمدن بڑھانے اور محکمے کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے ،محکمانہ وسائل پر ڈاکہ ڈالنے اور کیش باکسز پر ہاتھ صاف کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔صوبائی وزیر نے محکمہ کے امور کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں