آئی جی اسلام آباد کا شہر کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو چیک کیا ،افسروں کو خصوصی ہدایات جاری
اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے ) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، سحری اور نماز کے اوقات میں مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی کو چیک کیا،ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی،آئی جی نے شہریوں کی حفاظت کے لئے الرٹ ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں مساجد اور امام بارگاہوں کی ڈیوٹیز انتہائی اہمیت کی حامل ہیں،تمام سینئر افسران خود فیلڈ میں نظر آئیں،انہوں نے سینئر پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹیز پر موجود تمام افسران کو بروقت ڈیوٹی پوائنٹس پر سحری و افطاری پہنچائی جائے ،سخت موسم کے باوجود پولیس فورس کے یہ افسران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے الرٹ کھڑے ہیں، تمام افسران اپنی ڈیوٹیوں کو عبادت سمجھ کر کریں ، آپ کی وجہ سے شہری سکون سے عبادت کرتے ہیں اور چین کی نیند سوتے ہیں،مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی ڈیوٹی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔