ضلع لودھراں، تینوں تحصیلوں میں 7 رمضان دسترخواں قائم

ضلع لودھراں، تینوں تحصیلوں میں 7 رمضان دسترخواں قائم

لودھراں اور دنیاپور دو،دو، کہروڑپکا میں تین مقامات پر روزہ داروں کی میزبانی

لودھراں (سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع لودھراں کی تینوں تحصیلوں میں 7 رمضان دسترخوان قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں روزہ داروں کو باقاعدگی سے افطاری فراہم کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل لودھراں اور دنیاپور میں دو، دو جبکہ کہروڑپکا میں تین مقامات پر دسترخوان سجائے گئے ہیں۔ لودھراں میں میونسپل کمیٹی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال، دنیاپور میں ٹی ایچ کیو ہسپتال اور اڈا ذخیرہ جبکہ کہروڑپکا کے چاندنی چوک، دھنوٹ ٹاؤن کمیٹی اور النور دسترخوان پر افطاری کا انتظام کیا گیا ہے ۔ان مقامات پر آنے والے مسافروں، مزدوروں اور دیگر ضرورت مند افراد کو باعزت طریقے سے افطاری کروائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور تمام انتظامات کی خود نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ روزہ داروں کو بہترین سہولت فراہم کی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں