وزیر صحت کا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ
لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔
صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود بھی ہمراہ تھے ۔ڈائریکٹر مانیٹرنگ سیل محکمہ سپیشلائزڈ عتیق الرحمن اور پرنسپل خواجہ صفدر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر ہما کیانی سہگل بھی اس موقع پر موجود تھیں۔