محکمہ سکول ایجوکیشن جعلی نوٹیفکیشنز روکنے میں ناکام

محکمہ سکول ایجوکیشن جعلی نوٹیفکیشنز روکنے میں ناکام

جعلی نوٹیفکیشنز کے سدباب کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں:والدین

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن جعلی نوٹیفکیشنز کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ آئے روز سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے جعلی نوٹیفکیشنز نے والدین اور طلبہ میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے ۔تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے ایک اور جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے ، جس میں 6 اپریل سے 25اپریل تک سکول بند رکھنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق یہ نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جعلی احکامات سے تعلیمی نظام متاثر ہو رہا ہے اور بچوں کی پڑھائی میں خلل پڑتا ہے ۔انہوں نے محکمہ سکول ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی نوٹیفکیشنز کے سدباب کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ماہرین کے مطابق شہریوں کو بھی چاہیے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین کرنے کے بجائے صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں