پٹرولیم قیمتیں، سبزیاں 10فیصد خود ساختہ مہنگی

پٹرولیم قیمتیں، سبزیاں 10فیصد خود ساختہ مہنگی

پیاز 100، ٹماٹر 120، لہسن 650، ادرک 450، لیموں چائنہ 110، بندگوبھی 70، مٹر180، میتھی 100روپے کلو فروخت ، آنیوالے دنوں میں مزید اضافے کا خدشہ

لاہور(کامرس رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ،شہر کی منڈیوں مہں مہنگائی شاکس لگنے لگے، تمام سبزیوں کی قیمتوں دس روپے کلو تک اضافہ جنکہ آنیوالے دنوں میں مزید اضافے کا خدشہ بڑھ گیا، منڈیوں اور بازاروں میں سبزیاں کے نرخوں میں 10 روپے تک خودساختہ اضافہ کردیا گیا ہے، سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 5 سبزی کے نرخ میں اضافہ کردیا گیا ہے ،پیاز سرکاری ریٹ لسٹ میں 60 روپے کلومقرر ، درجہ اول خشک پیاز کی فروخت پرچون بازاروں میں 100 روپے تک ، ٹماٹر 5روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 75 روپے کلو مقرر ،تاہم درجہ اول ٹماٹرکی فروخت پرچون بازاروں میں 120روپے فی کلو تک ، لہسن سرکاری قیمت 500 روپے کلو مقرر، درجہ اول لہسن پرچون مارکیٹ میں فروخت 650 روپے فی کلو تک،ادرک سرکاری قیمت 285 روپے مقرر کردی گئی۔ مارکیٹ میں ادرک 450روپے کلو تک، لیموں چائنہ 5 روپے بڑھا کر سرکاری ریٹ لسٹ میں 65 روپے کلو کردی گئی ، ریٹیل مارکیٹ میں 110 روپے فی کلو تک ،بند گوبھی 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 45 روپے کلو مقرر کردی گئی، تاہم فروخت 70روپے تک ، مٹر 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت85روپے کلو مقرر، پرچون میں فروخت 180 روپے فی کلو تک اور میتھی 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ 60 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 100 روپے کلو تک بک رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں