لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر28 ججز پیر سے مقدمات کی سماعت کریں گے

لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ  پر28 ججز پیر سے مقدمات  کی سماعت کریں گے

لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر28 ججز پیر سے کیسز کی سماعت کریں گے ،پرنسپل سیٹ پر 9 ڈویژن بینچ سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرینگے۔

پٹرول بچت پالیسی کے تحت سنگل اور ڈویژن بینچز جمعرات تک کیسوں کی سماعت جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو کیسز ڈائری کیلئے ارجنٹ سیل دس فیصد عملہ کے ساتھ کھلا رہے گا ،پرنسپل سیٹ پر اہم اور فوری نوعیت کی درخواستوں پر28 ججز بطور سنگل بینچ سماعت کرینگے ۔چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے روسٹر جاری کیا ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں