زکریا یونیورسٹی میں صوفی ورثے پر بین الاقوامی علمی نشست

زکریا یونیورسٹی میں صوفی ورثے  پر بین الاقوامی علمی نشست

ملتان (خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی ملتان کے ادارہ علومِ اسلامیہ، مرکز تحقیقاتِ اسلامی اور ادارہ تصوف و عرفانیات کے زیرِ اہتمام صوفی ورثے کی تلاش: وسط ایشیائی تناظر کے عنوان سے اہم علمی نشست منعقد ہوئی۔

ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز اینڈ لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر عبد القدوس صہیب نے تصوف کی فکری و تہذیبی اہمیت اور عصرِ حاضر میں اس کے تحقیقی مطالعے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وسط ایشیا کی صوفی روایت اسلامی تہذیب کا ایک درخشاں باب ہے جس کے اثرات وسیع تر مسلم دنیا تک پھیلے ہوئے ہیں۔ممتاز سکالر پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمٰن نے علمی روابط اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مشترکہ تحقیقی کاوشیں اسلامی مطالعات کو نئی سمت دے سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں