متحدہ عرب امارات کے وفد کا سیف سٹی کا دورہ، افسروں کی بریفنگ

متحدہ عرب امارات کے وفد کا سیف  سٹی کا دورہ، افسروں کی بریفنگ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) متحدہ عرب امارات کے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، وفد کو سیف سٹی کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا۔۔۔

اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا، وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر، ڈسپیچ کنٹرول سنٹر اور \"پکار \"15-ایمرجنسی ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں۔، وفد کو شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں