ایچ ای سی ،تمام ڈگری پروگرامز کیلئے مصنوعی ذہانت کورس لازمی

ایچ ای سی ،تمام ڈگری پروگرامز کیلئے مصنوعی ذہانت کورس لازمی

انڈر، پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں اے آئی پر لازمی 3کریڈٹ آور کا کورس شامل ہوگا

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) ایچ ای سی نے تمام ڈگری پروگراموں میں مصنوعی ذہانت AIپر لازمی 3-کریڈٹ گھنٹوں کے کورس کی شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مصنوعی ذہانت AIکورس سال 2026کے تعلیمی سیشن سے تمام ڈگری پروگرامز میں لازمی طور پر متعارف کرا دیا گیا،ایچ ای سی کی جانب سے ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی شعبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئیں ہر انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام میں مصنوعی ذہانت پر لازمی 3کریڈٹ آور کا کورس شامل ہوگا ،اختیاری مضمون کے طور پر، بین الشعبہ جاتی کورس یا پروگرام میں شامل معاون مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں