واہ میڈیکل کالج میں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں

واہ میڈیکل کالج میں کانووکیشن کا  انعقاد، طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) واہ میڈیکل کالج نے نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (NUMS)اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS)کے تعاون سے مشترکہ کانووکیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایم بی بی ایس سیشن 2021-2025اور۔۔۔

 جنرل بی ایس این سیشن 2016-2021کے فارغ التحصیل طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیر، وائس چانسلر نمز نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر کومل بیسٹ گریجویٹ ایوارڈ ، گولڈ میڈل اور 300,000 روپے نقد انعام حاصل کیا۔ ڈاکٹر لائبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 200,000روپے نقد انعام دیا گیا۔ ڈاکٹر عائشہ تیسرے نمبر پر رہیں اور 100,000روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں