کار چوروں کے متعدد گینگز گرفتار، 8گاڑیاں برآمد
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کی،گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے
راولپنڈی (خبرنگار) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا کار چوروں کے خلاف کامیاب آپریشن، متعدد گینگز گرفتار، مختلف وارداتوں میں چھینی و چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی 8گاڑیاں برآمد۔ ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ افضال شاہ نے برآمد ہونے والی گاڑیاں اصل مالکان کے حوالے کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔