روزے میں سرے عام کھانے پر 3ماہ قید، 50ہزار جرمانہ ہوگا
مری میں احترام رمضان آرڈیننس 1981پر عملدرآمد شروع، مسافر مستثنیٰ ہونگے
مری (نمائندہ دنیا) ضلعی انتظامیہ مری نے احترام رمضان آرڈیننس 1981پر عملدرآمد شروع کر دیا، خلاف ورزی کرنے والے کودس دن سے تین ماہ قید یا 50ہزار جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ ضلعی انتظامیہ مری کے مطابق بس سٹینڈ کے آس پاس ہوٹل یا ریسٹورنٹ آنے جانے والے مسافروں کیلئے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔