سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے سیاہ گائون پہننا لازمی
ڈریس کوڈ 23فروری سے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں یکساں طور پر نافذ العمل ہوگا
راولپنڈی (خاور نواز راجہ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے تدریسی اوقات میں سیاہ گاؤن پہننا لازمی قراردے دیا، اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈریس کوڈ 23فروری سے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں اساتذہ پر یکساں طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ڈریس کوڈ کے تحت مرد اساتذہ کے لیے سادہ اور ہلکے رنگوں کی شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ جبکہ بند جوتے یا پٹی والی سینڈل تجویز کی گئی ہے۔ خواتین اساتذہ کیلئے باوقار اور مہذب لباس کے ساتھ بند جوتے یا سادہ سینڈل کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ڈی ای ایز) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔