راولپنڈی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزائے موت، دوسرے کو عمرقید

راولپنڈی، قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں  نامزد ملزم کو سزائے موت، دوسرے کو عمرقید

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں نامزد 1ملزم کو سزائے موت اور دوسرے کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔۔۔

، دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر 20لاکھ جرمانہ، 10لاکھ روپے ہرجانہ اور 10لاکھ روپے ضمان کی بھی سزا سنائی ہے ، رفعت محمود اور محمد بنارس کے خلاف تھانہ چونترہ پولیس نے جولائی 2023میں قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ جس میں الزام تھا کہ ملزمان نے مکان کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا، رفعت کو قتل کے جرم میں سزائے موت اقدام قتل کے تحت عمر قید جبکہ شریک ملزم کو اقدام قتل کے تحت عمر قید کی سزا سنا دی ہے، مقتول کے ورثا کو 10لاکھ روپے فی کس ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ دونوں ملزمان کو 10لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی ہے اور 10لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنا دی، عدالت نے بنارس نامی ملزم کو ضرر کے جرائم میں 10لاکھ روپے ضمان کی بھی سزا سنائی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں