اسلام آباد، 6قمار بازوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد، 6قمار بازوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد گرفتار

ترنول، سنبل، کرپا، ہمک اور شمس کالونی میں کارروائیاں،منشیات،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے قمار بازی میں ملوث 6قمار بازوں سمیت 18جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات، اسلحہ معہ ایمونیشن، داؤ پر لگی ہو ئی نقدی اور آلات قمار بازی برآمد کر لیے، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں ترنول، سنبل، کرپا، ہمک اور تھانہ شمس کالونی پولیس نے 6قمار بازوں سمیت 12ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 426گرام آئس، مختلف بور کے چار عدد پستول معہ ایمونیشن اور داؤ پر لگی نقدی اور آلات قمار بازی برآمد کر لئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران چھ مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ایس ایس پی نے کہاکہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں