تیز رفتار گاڑی حفاظتی باڑ سے جا ٹکرائی، ایک شخص جاں بحق

تیز رفتار گاڑی حفاظتی باڑ سے جا ٹکرائی، ایک شخص جاں بحق

حادثہ پشاور روڈ پر پیش آیا ،بیوی اور بیٹی زخمی،ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی میں پشاور روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئیں۔ تیز رفتار گاڑی حفاظتی باڑ سے جا ٹکرائی، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلی حکام بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو ٹیموں نے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے، جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا، زخمی ماں بیٹی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں