اسلام آباد میں سکیورٹی سخت چیکنگ بہتر کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضاکی زیر صدارت جر ائم کے انسداد اور رمضان المبا رک کی۔۔۔
سکیورٹی کے حوالے سے سواں زون اور رورل زون کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔ تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ وہ سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی کڑی نگرانی کریں، پٹرولنگ کو بامقصد اور موثر بنائیں۔ راہزنی، چوری اور مو ٹر سائیکل و کا ر چوری کے مقدما ت میں ملوث ملزمان کی گرفتار یوں اور برآمد گیوں کو یقینی بنائیں۔