ایس پی ہیڈکوارٹرز کا جوڈیشل کمپلیکس، اولڈ کچہری کا دورہ

ایس پی ہیڈکوارٹرز کا جوڈیشل کمپلیکس، اولڈ کچہری کا دورہ

راولپنڈی (خبرنگار) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹرز مدثر اقبال نے جوڈیشل کمپلیکس اور۔۔۔

 اولڈ کچہری کا دورہ کرتے ہوئے پوائنٹ وائز ڈیوٹی کو چیک کیا اور موجودہ حالات کے پیش نظر الرٹ ہو کر سکیورٹی ڈیوٹی دینے کی ہدایات دیں۔ عدالتوں میں پیشی پر لاتے اور واپس لے جاتے وقت ایس او پیز کے مطابق موثر سکیورٹی فراہم کی جائے۔ احاطہ کچہری میں داخل ہونے والے تمام افراد کو واک تھرو گیٹ چیکنگ کے ساتھ باڈی سرچ کو یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں