ہائیکورٹ بار کے الیکشن 28فروری کو ہونگے، حتمی فہرست جاری

ہائیکورٹ بار کے الیکشن 28فروری کو ہونگے، حتمی فہرست جاری

سعید یوسف، فیصل، آفتاب صدر، قاسم، صالح اور مصباح سیکرٹر ی کے امیدوار 6500مرد وخواتین وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، ایگزیکٹو امیدوار بلامقابلہ منتخب

راولپنڈی (خبرنگار) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے الیکشن بورڈ نے بار کے سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، 28فروری کو ہونے والے انتخابات میں 6500کے قریب مرد وخواتین وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، الیکشن بورڈ کی طرف سے جاری حتمی فہرست کے تحت ایڈیشنل سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری کی نشست کے علاوہ ایگزیکٹو ممبران کی 6نشستوں پر تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،حتمی فہرست کے مطابق صدارت کیلئے سعید یوسف، فیصل بٹ اور آفتاب عالم کے درمیان مقابلہ ہوگا، سینئر نائب صدر کی نشست پر صائمہ شجعی اور شازیہ یوسف، نائب صدر پر نائلہ فردوس کیانی اور ثاقب حسین مدمقابل ہوں گے، سیکرٹری جنرل کی نشست پر قاسم محمود ، صالح محمد اور مصباح عزیز کے درمیان مقابلہ ہوگا، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر فہد فیاض اور شہزاد مد مقابل ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں