2لاکھ 30ہزار 650گاڑیوں پر ایم ٹیگ کی تنصیب مکمل

2لاکھ 30ہزار 650گاڑیوں پر ایم ٹیگ کی تنصیب مکمل

موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کیلئے تمام سینٹرز آج بھی کھلے رہیں گے، ڈی جی ایکسائز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی ایم ٹیگ رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق اب تک 2لاکھ 30ہزار 650گاڑیوں پر ایم ٹیگ کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے، گزشتہ ایک روز کے دوران 1357گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے ۔ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران بھی تمام سینٹرز پر خدمات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ ایکسائز ٹیموں کی کارروائی کے دوران بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا جا رہا ہے ۔ مرکزی شاہراہوں اور چیک پوائنٹس پر نصب جدید ریڈرز سے گاڑیوں کی مسلسل ایم ٹیگ سکیننگ بھی جاری ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی شہر میں نقل و حرکت کو محدود کیا جا رہا ہے۔ موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ نے شہریوں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان کیا ہے ۔ ڈی جی ایکسائز نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تمام ایم ٹیگ سینٹرز بروز اتوار بھی فعال رہیں گے۔ تاکہ لوگ بآسانی اپنی موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوا سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں