اسلام آباد میں سرچ آپریشن ،11موٹر سائیکل تھانے بند
111افراد، 41گھرانوں، 70موٹر سائیکلوں اور 30گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 111افراد، 41گھرانوں، 70 موٹر سائیکلوں اور 30 گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 11 موٹر سائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔