الائیڈ ہسپتالوں کے ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہ سے محروم

الائیڈ ہسپتالوں کے ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہ سے محروم

ہولی فیملی، بے نظیر بھٹو، ڈی ایچ کیو کے 300سے زائد ملازمین فاقوں کا شکار

راولپنڈی (خاور نواز راجہ) پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیرانتظام الائیڈ ہسپتالوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو 2ماہ گزر گئے تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں، جس کے باعث 300سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہولی فیملی، بے نظیر بھٹو ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹرز ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈیلی ویخز کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ماہ رمضان میں گھریلو اخراجات پورے کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، عید کی خریداری بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی محدود آمدن پر گزارا کرتے ہیں، ایسے میں تنخواہوں کی تاخیر نے ان کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں