مری، پرائس مجسٹریٹس کی کارروائیاں، دکانداروں کو جرمانے

مری، پرائس مجسٹریٹس کی کارروائیاں، دکانداروں کو جرمانے

ایک لاکھ سترہ ہزار جرمانے کئے گئے، بازاروں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں، ڈی سی

مری (نمائندہ دنیا) مری میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں، د کانوں اور پٹرول پمپس کو بھاری جرمانے، مجموعی طور پر ایک لاکھ سترہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ بازاروں کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھیں اور ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں