راولپنڈی، ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق،ڈرائیور گرفتار
جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی شناخت دانیال کے نام سے ہوئی ہے،دوست بچ گیا
راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب غلط سمت سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار کر کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت دانیال کے نام سے کی گئی۔دوست محفوظ رہا، ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ حادثے میں استعمال ہونے والا ڈمپر بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔