راولپنڈی زچہ و بچہ ہسپتال کی تکمیل 4سال سے التوا کا شکار

راولپنڈی زچہ و بچہ ہسپتال کی تکمیل 4سال سے التوا کا شکار

6ارب خرچ،عمارت 90فیصدمکمل ،مشینری کیلئے بجٹ جا ری نہ ہو سکا ہسپتال کی فعالیت کیلئے وفاقی حکومت نے رواں مالی سال بھی بجٹ مختص نہیں کیا

اسلام آباد (ایس ایم زمان) وزارت قومی صحت کے تحت راولپنڈی میں زچہ وبچہ ہسپتال کی تعمیر 6ارب روپے کے اخراجات کے باوجود 4سال سے التوا کاشکار ہے ۔ عمارت کا کام 90فیصد مکمل ہوچکا ہے تاہم مشینری وآلات کی خریداری نہیں ہوسکی ہے ، ہسپتال کوفعال کرنے کیلئے ایک ارب روپے کی مشینری و آلات د رکار ہیں جس کیلئے گزشتہ چار مالی سالوں سے بجٹ جاری نہیں ہوسکا ۔ ہسپتال کی تکمیل کیلئے آخری مرتبہ بجٹ 2021-2022میں 20 کروڑ روپے منظور کیا گیا تھا جس میں سے 13کروڑ 57لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے تھے۔  گزشتہ چار سالوں میں ایک ارب 80کروڑر روپے سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا جو جاری نہیں ہو سکا۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں ہسپتال کیلئے بجٹ میں کٹوتی کردی ہے۔ گزشتہ مالی سال 2024-2025میں تین کروڑ روپے مختص کیے تھے جو جاری نہیں ہوئے جبکہ رواں مالی سال 2025-2026 کیلئے بھی کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں