اے این ایف کی کارروائیاں ،6ملزم گرفتار ، 21کلو منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں ،6ملزم گرفتار ، 21کلو منشیات برآمد

کارروائیاں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں کی گئیں،مقدمات درج

راولپنڈی(خبر نگار)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں5 مختلف کارروائیوں کے دوران 21 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 20 کلو 200 گرام چرس اور 850 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں