اساتذہ کیلئے گاؤن لازمی قرار دینے پرقیمتیں دوگنا ہوگئیں
لاہور(خبرنگار)پنجاب میں اساتذہ کیلئے کمرہ جماعت میں داخل ہونے سے پہلے گاؤن پہننا لازمی قرار دینے پر مارکیٹ میں قیمتیں دوگنا ہو گئیں۔۔
جس سے صوبے بھر میں تقریباً 5 لاکھ اساتذہ متاثر ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق دکانداروں نے گاؤن کی قیمت میں اچانک اضافہ کر دیا، ہزار روپے میں دستیاب گاؤن اب 2 ہزار میں فروخت ہورہا ہے جس سے اساتذہ کے بجٹ پر بوجھ بڑھ گیا ہے ۔صدر پنجاب ٹیچرز یونین کاشف شہزاد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کو سرکاری سطح پر گاؤن دیئے جائیں اور گاؤن پہننے کی پابندی آئندہ تعلیمی سال تک موخر کی جائے کیونکہ مارکیٹ میں عدم دستیابی اور بڑھتی قیمتوں پردکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔