چنیوٹ:ڈی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل حل
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ضلع چنیوٹ میں عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کی درخواستیں سنیں اور متعلقہ افسران کو مختص کردہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی سہولت بڑھائی گئی ہے اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔شہری کسی بھی مسئلے کی صورت میں ڈی پی او کے دفتر بلاجھجک رابطہ کر سکتے ہیں ۔ڈی پی او نے شہریوں پر زور دیا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بروقت کارروائی کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے ۔